بھارت: مسلمان وزیر نواب ملک گرفتار، کیا بی جی پی پر الزام لگانا جرم بنا ؟

Feb 23, 2022 | 19:47:PM
مہاراشٹر، مسلمان، وزیر، نواب ملک،
کیپشن: مہاراشٹر کے مسلمان وزیر نواب ملک (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور صوبہ مہاراشٹر کے مسلمان وزیر نواب ملک کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں طویل تفتیش کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔آرین خان کی گرفتاری پر انہوں نےسینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسیوں پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کے الزامات عائد کئے تھے ۔

بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کےمطابق ای ڈی افسران نے آج صبح انکی  نواب ملک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اورچند دستاویزات کا معائنہ کرنے کے بعد انھیں افسران کی ایک ٹیم اپنے ہمراہ ای ڈی دفتر لے آئی جہاں ان سے تقریبا سات گھنٹوں تک پوچھ گچھ کا عمل جاری رہا اس کے بعد ای ڈی نے انھیں گرفتار کئے جانے کی اطلاع دی گئی۔گرفتاری کے بعد نواب ملک کو سرکاری جے جے ہسپتال لے جایا گیا جہاں انکا طبعی معائنہ ہوا اس کے بعد دوبارہ انھیں ای ڈی آفس لا یا گیا-
یاد رہے کہ نواب ملک نے بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کی منشیات میں گرفتاری کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ممبئی کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈے کے خلاف متعدد سنسنی خیز انکشافات کئےتھے اور ای ڈی سمیت سینٹرل انویسٹی گیشن ایجنسیوں پر بی جے پی کے اشاروں پر کام کرنے کے الزامات عائد کئے تھے -ذرائع کے مطابق سترہ برس پہلے داؤد ابراہیم کاسکر کے چند قریبی ساتھیوں نے کرلا کی ایک جائیداد گوالا کمپانڈ کو نواب ملک کی کمپنی کو فروخت کیا تھا اس سودے کے درمیان ہوئے مبینہ طور پر کالے دھن کے استعمال کے حوالے سےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ منی لانڑرنگ کا ایک کیس درج کیا، گزشتہ دنوں اس تعلق سے ای ڈی نے داؤد گروہ سے تعلق رکھنے والوں کے دس سے زائد ٹھکانوں پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا - دوسری جانب این سی پی رہنما و سابق وزیر داخلہ انل دیش مکھ کی گرفتاری کے بعد نواب ملک این سی پی کے دوسرے رہنما ہیں جنھیں ای ڈی نے آج گرفتار کیا -ملک کی گرفتاری کے بعد  این سی پی کے صدر شرد پوار، ریاستی صدر اور وزیر جینت پاٹل، ایم پی سپریہ سولے، ترجمان ودیا چوان، ایم ایل اے روہت پوار، شیو سینا کے ایم پی سنجے راوت اور دیگر نے ای ڈی کاروائی کی سخت لفظوں میں مخالفت کی ہے اور تفشتیشی مشینری پر صرف ٹارگٹڈ افرد کونشانہ بنا نا قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے ریٹ میں دوسرے دن بھی کمی