دبئی:آئی فون کے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں اچانک کمی

May 10, 2024 | 20:34:PM
دبئی:آئی فون کے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں اچانک کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) دنیا بھر میں اپنی جدت پسندی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے موبائل برانڈ ایپل کے پرانے ماڈلز کی قیمتیں اچانک سے گر گئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’گالف نیوز ‘کے مطابق دبئی میں آئی فون کے پرانے ماڈلز  کا ایسے جیسے سیلاب اُمڈ آیا ہو،  مارکیٹ میں دکاندار  لوگوں کو پرانے ماڈلز کی جانب سے راغب کر رہے ہیں، متحدہ عرب امارات  کے خریدار اگلے ہفتے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  بیسڈ آئی پیڈ کی لانچنگ کی تیاری کر رہے ہیں، ایسے میں مارکیٹ میں ایپل کے قدرے پرانے ماڈلز کا سیلاب دیکھا جا رہا ہے  یہ ماڈلز آئی فون سیریز 11 سے 14 تک ہیں ۔

متحدہ عرب امارات کے خریدار اسمارٹ فونز پر کچھ جارحانہ پروموشنز دیکھ رہے ہیں، یہاں تک کہ پرانے ماڈل بھی توجہ کے لیے کوشاں ہیں،آئی فون کے ان پرانے ماڈلز کو آن لائن چینلز پر جارحانہ طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، ان خریداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو اسمارٹ فون اپ گریڈ کی تلاش میں ہیں لیکن تازہ ترین ورژن، آئی فون 15 پر خرچ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کل عام تعطیل کا اعلان