عوام ہوشیار۔ڈاکو کا نیا طریقہ واردات۔ فوٹیج منظر عام پر

Feb 23, 2022 | 15:00:PM
لاہور ،وحدت کالونی، میڈیکل  کلینک ، فیملی ڈکیت،پولیس
کیپشن:  موٹرسائیکل سوار ڈاکو فیملی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقےوحدت کالونی میں میڈیکل  کلینک پر چیک اپ کے بہانے آنے والی فیملی ڈکیت نکلی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص ایک خاتون اور بچے کے ساتھ میڈیکل کلینک میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر کلینک میں موجود عملے اور دیگر شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگیا، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی24 کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر ماسک پہنے ڈاکو ایک خاتون اور بچے کے ساتھ کلینک پر آتا ہے اور گن پوائنٹ پر کلینک میں موجود لوگوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: آملیٹ بنانے سے انکار کیوں کیا؟ظالم شوہر نے بیوی کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے