خاتون کے بھیس میں فرار کی کوشش:صحافی اطہر متین کا قاتل گرفتار

Feb 23, 2022 | 10:17:AM
صحافی اطہر متین کا قاتل گرفتار
کیپشن: صحافی اطہر متین کا قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی پولیس اور حساس اداروں نے خضدار کے علاقے کھنڈ اور کھٹان میں چھاپےمارے اور خاتون کے لباس میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مبینہ قاتل عابدامین کو پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں پولیس و حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں قتل ہونے والے صحافی اطہرمتین کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا۔کراچی پولیس اور حساس اداروں نےعابدامین سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا ہے جب کہ قاتل گینگ کا سرغنہ کھنڈ کے علاقے میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔

 اس سے قبل صحافی اطہر متین کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے جیو فینسنگ کے عمل کا آغاز کیا تھا، پولیس نے واقعے کے قریب لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز حاصل کرکے ملزمان کے فرار کا روٹ میپ تیارکیا۔

خیال رہے کہ صحافی اطہر متین کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، اطہر متین اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر لوٹ رہے تھے۔

بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:    معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا گرفتار ، وجہ کیا بنی؟