اداکارہ ہانیہ عامرسپائیڈر مین بن گئیں

Dec 23, 2021 | 19:02:PM
نامور اداکارہ، ہانیہ عامر، سپائیڈر مین،
کیپشن: ہانیہ عامر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ناموراداکارہ ہانیہ عامر سپائیڈر مین بن گئیں ۔سپائیڈرمین سیریزکی نئی فلم ” سپائیڈرمین،نو وے ہوم “جہاں باکس آفس پرنئے ریکارڈز قائم کررہی ہے وہیں پاکستان میں بھی اس کے سحرنے کورونا کے باعث طویل عرصے سے بند سینما گھرکھلنے پرشائقین کوجکڑلیا ہے۔ٹام ہالینڈ اور زینیڈیا کی یہ فلم 17دسمبر2021 کو اپنی ریلیزکے بعد سے دنیا بھر میں 600 ملین ڈالرزسے زائد کمانے کے بعد کورونا کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑی سینما ریلیز بن چکی ہے۔
عام شائقین کے علاوہ ہانیہ عامراور کبری خان سمیت دیگرشوبزستارے بھی نئی فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔انسٹاگرام پراس حوالے سے پوسٹ میں ہانیہ عامر نے سپائیڈرمین کا ماسک پہنے تصویرشیئرکی جس میں وہ سینماکی بیرونی منڈیرپرپوز بنائے دیوار پرچڑھنے کا تاثردے رہی ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں بتایا کہ وہ یہ فلم دیکھنے کیلئے بہت زیادہ پرجوش تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سب انسپکٹر کےامتحان میں نقل کا جدید طریقہ ۔۔ویڈیو دیکھ کرآپ کو بھی جھٹکا لگ جائے گا