جائیداد کیلئے بھائیوں نے ایک بہن قتل ، دوسری کو زخمی کر دیا

Dec 23, 2020 | 09:46:AM
جائیداد کیلئے بھائیوں نے ایک بہن قتل ، دوسری کو زخمی کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حافظ آباد میں بھائیوں نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر شادی سے ایک دن پہلے بہن ساجدہ بی بی  کو قتل کردیا ، فائرنگ سے دوسری بہن شریفاں بی بی  شدید زخمی ہوگئی، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق شادی سے ایک روز قبل بہن کو قتل کرنے والے سفاک قاتل بھائیوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ملزمان نے بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے مہندی کی رات قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ساجدہ بی بی موقع پر جانبحق، جبکہ شریفاں بی بی شدید زخمی ہو گئی تھی ۔ڈی پی اؤ سید حسنین حیدر کی سپیشل ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا۔