مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ عام انتخابات میں جس حلقے میں پیپلز پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا اس سیٹ پر ن لیگ ہمیں سپورٹ کرے گی۔ جس حلقے میں ن لیگ کا امیدوار دوسرے نمبر پر تھا وہاں پیپلز پارٹی سپورٹ کرے گی۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں فارمولا طے پایا۔
لیگی رہنما حنیف عباسی کاکہناتھا کہ دونوں جماعتیں سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں۔ ضمنی انتخابات دونوں جماعتیں مل کر لڑیں گی۔ ان کاکہناتھا کہ دونوں جماعتیں مل کر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا نے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرا دی