نادرا نے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نادرا نے درخواست کا اسٹیٹس آن لائن معلوم کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔
شہری اب نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے اس فیچر کا استعمال نہایت آسان ہے، پاک آئی ڈی پر دستیاب سہولیات کی بدولت اب شہریوں کو نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔
نادرا کی تقریباً تمام خدمات اور سہولیات پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہیں، شہریوں کو زندگی میں صرف ایک بار پہلا شناختی کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفتر آنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں آبی مسائل کا حل بہتر حکمت عملی میں پویشدہ
ترجمان نادرا نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے موبائل ایپ خاص طور پر انتہائی مفید ہے، ب فارم ہو یا شناختی کارڈ، ایف آر سی ہو یا ان سے متعلق کوئی بھی ضرورت، تمام سہولیات پاک آئی ڈی پر دستیاب ہیں۔