کم عمر لڑکیوں سے مبینہ تعلق، ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کمسنوں کو اپنے دوست سے جنسی تعلق کےلیے بھرتی کرنے کے جرم میں قید بھگتنے والی خاتون گزلین میکسویل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی۔
امریکی محکمہ انصاف کو 9 گھنٹے طویل دیے گئے انٹرویو میں میکسویل نے اپنےبدنام زمانہ دوست جیفری ایپسٹین کی جیل میں مبینہ خودکشی کو قتل قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے گاہکوں کی فہرست مرتب نہیں کی ہوئی تھی۔
گزلین میکسویل اپنے دوست جیفری ایپسٹین سے جنسی تعلق قائم کرنے کےلیے کم عمر لڑکیاں بھرتی کرنے کے جرم میں 20 برس کی سزا قید کاٹ رہی ہے تاہم خاتون نے عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہوئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کو 24 اور 25 جولائی کو دیے گئے انٹرویو میں میکسویل نے کہا کہ اس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی بھی خاتون کے ساتھ نامناسب رویہ اپناتے نہیں دیکھا، وہ ہر طرح سے شریف آدمی تھے۔
مغربی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزلین میکسویل نے ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی معافی کی خاطر معاملات کو مختلف رُخ دینے کی کوشش کی ہے۔