چین: زیر تعمیر پل گر گیا،12 ہلاک،4 لاپتہ

Aug 23, 2025 | 09:00:AM
چین: زیر تعمیر پل گر گیا،12 ہلاک،4 لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چین کے صوبےچنھگائی میں ییلو ریور پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرنے سے 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتاہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران سٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔

 چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت 15 مزدور اور ایک پروجیکٹ منیجر  موقع پر موجود تھے۔

ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مزید پڑھیں:1 ہفتے میں 55 رولر کوسٹرز پر سواری کا ریکارڈ