رانی پور ؛کمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، نامزد ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع ختم

Aug 23, 2023 | 21:10:PM
رانی پور ؛کمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، نامزد ملزمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع ختم
کیپشن: کمسن ملازمہ ہلاکت کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیرپور کے علاقے رانی پور میں تشدد سے کمسن ملازمہ کی ہلاکت کیس میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کا 7روزہ عبوری ضمانت میں توسیع کا وقت ختم ہوگیا۔
ایس ایس پی روحیل کھوسو کا کہنا ہے کہ ملزمہ حنا شاہ عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سیشن کورٹ خیرپور کی عدالت سے رجوع نہیں کیا،سندھ ہائی کورٹ نے ملزمہ کو عبوری ضمانت دیکر سات روز کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے احکامات دیئے تھے۔
 ایس ایس پی روحیل کھوسونے کہاکہ رات بارہ بجے تک حنا شاہ عبوری ضمانت پر ہیں،رات بارہ بجے کے بعد ملزمہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جائیں گی،ان کا کہناتھا کہ ملزمہ کو جلد گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کردیا گیا