تھائی لینڈکے سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

Aug 23, 2023 | 20:42:PM
تھائی لینڈکے سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواتر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھائی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے ارب پتی سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا گزشتہ روز  جیل میں پہلی رات ہی  طبعیت خراب ہوگئی ،جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی جان کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے انہیں پولیس ہسپتال منتقل کیا جائے۔

حکام نے بتایا کہ 74 سالہ تھاکسن کو بدھ کی صبح سینے میں جکڑن اور ہائی بلڈ پریشر کا سامنا تھا جبکہ ایک سینئر ڈاکٹر نے کہا کہ تھاکسن کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کےسابق وزیراعظم تھاکسن شیناواتر کو 15 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے پر جیل بھیج دیا گیا ۔مقامی میڈیا کے مطابق تھاکسن شیناواترا ایک معاہدے کے تحت واپس آئے ہیں اور جیل میں مختصر مدت رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون رکھنے والوں کیلئے خوشخبری،پی ٹی اے نے بڑا اعلان کردیا

خیال رہے کہ تھاکسن کو 2006 میں ایک فوجی بغاوت کے بعد ان کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا ۔