روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر اور دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 278.87 روپے سے کم ہوکر 278.86 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.17 روپے،سعودی ریال 75.02 روپے ہی برقرار رہا۔یورو 1.41 روپے سستاہوکر 329.33 روپے ، برطانوی پاونڈ 75 پیسے سستاہوکر 379.77 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.85 روپے کاہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سرا صوبیہ خان عرف “بیبو” کی پولیس میں اہم عہدے پر تقرری