لڑکی نے بوائے فرینڈ کو زندہ جلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے ہی دوست کو زندہ جلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے گاؤں انجان پورہ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق 27 سالہ پریرنا اور مقتول کرن ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے دوستی تھی، حالیہ دنوں میں پریرنا کو یہ احساس ہوا کہ کرن اس میں دلچسپی کم لے رہا ہے اور اس سے شادی کا ارادہ نہیں رکھتا، جس پر اس نے اسے اپنے گھر بلایا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی!
پولیس کے مطابق جب کرن گھر پہنچا تو دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور اس کے ہاتھ باندھ کر اسے کرسی پر بٹھا دیا، جب کرن نے اس عمل کی وجہ پوچھی تو پریرنا نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر رائج ایک نئے انداز میں پرپوز کرنے کا طریقہ ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔