ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی؟ سنیل نارائن نے فیصلہ سنا دیا

Apr 23, 2024 | 22:14:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی؟ سنیل نارائن نے فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا۔

سنیل نارائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے لوگ ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں، میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو بولنگ کروا کر کیسا لگا؟ کیویز فاسٹ بولر نے جذبات کا اظہار کر دیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی، سنیل نارائن آئی پی ایل میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔