بابراعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں انہیں بولنگ کرا کے اچھا لگا: جیکب ڈفی

Apr 23, 2024 | 21:33:PM
بابراعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں انہیں بولنگ کرا کے اچھا لگا: جیکب ڈفی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں ان کو بولنگ کر کے اچھا لگا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر جیکب ڈفی نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل دورہ پاکستان سے  بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، ہمارے نئے کھلاڑیوں کو سینئرز کےساتھ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، پاکستان کےخلاف کامیابی سرپرائز نہیں ہماری ٹیم اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم ٹیم کا حصہ بنیں گے یا نہیں؟ شاداب خان نے بتا دیا

جیکب ڈفی کا مزید کہنا ہے کہ بابراعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں انہیں بولنگ کرا کے اچھا لگا، میں پروفیشنل کرکٹر ہوں ہم کسی بولر کی کمی محسوس نہیں کر رہے۔