روٹیشن پالیسی کے تحت امید ہے اب عماد وسیم کو موقع ملے گا: شاداب خان

Apr 23, 2024 | 21:23:PM
روٹیشن پالیسی کے تحت امید ہے اب عماد وسیم کو موقع ملے گا: شاداب خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت امید ہے اب عماد وسیم کو موقع ملے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے تیسرے  ٹی 20 میں شکست حیران کن نہیں، نیوزی لینڈ سائیڈ میں ناتجربہ اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ٹی 20 کرکٹ ہے، اسٹرائیک ریٹ پر توجہ دی جا رہی ہے، ورلڈکپ سر پر ہے، نئی منیجمنٹ کو کچھ وقت دینا پڑے گا، ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلنی کی کوشش کریں گے، اس میں کوئی ناکامی بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

قومی آل راؤنڈر نےمزید کہا کہ شکست پر بلیم گیم نہیں ہونی چاہیے، تیسرے ٹی 20 میں ہم خراب کھیلے، سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت امید ہے اب عماد وسیم کو موقع ملے گا، مجھے نائب کپتان بنائے جانے سے متعلق فیصلہ ٹیم منیجمنٹ کا ہے، ایسا کمبی نیشن ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی ٹیم نے قذافی سٹیڈیم میں جم کر پریکٹس کی، دونوں ٹیمیں 25 اپریل کو مدمقابل ہوں گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر رضا راشد کے مطابق بلے باز محمد رضوان آج پریکٹس نہیں کریں گے، ڈاکٹرز نے محمد رضوان کو آرام کا مشورہ دیا ہے، محمد رضوان کی میڈیکل رپورٹس ابھی تک نہیں آئیں۔