سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

Apr 23, 2024 | 21:10:PM
سلطان اذلان شاہ کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سلطان اذلان شاہ کپ کیلئےپاکستان ہاکی ٹیم، کوچز پینل اور ٹیم مینجر کا اعلان کردیا گیا۔

سلطان اذلان شاہ کپ کے لئے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے حتمی ٹرائلز کے بعد 20 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا انتخاب کر لیا، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) شہلا رضا نے سلیکشن کمیٹی کی سفارشات پر پاکستان ہاکی ٹیم کی منظوری دے دی، 30واں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں منعقد ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم کے مطابق محمد عبداللہ قومی ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ محمد مرتضی یعقوب نائب کپتان ہوں گے، علاوہ ازیں پاکستان ہاکی ٹیم میں گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان اور اویس رشید شامل ہیں، ڈیفینڈرز میں محمد عبداللہ (کپتان)، سعد شفیق علی خان شامل ہیں جبکہ ٹیم میں احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب (نائب کپتان)، عمر مصطفی، ارباز ایاز، سمیع اللہ، ارشد لیاقت، عبدالرحمٰن، عبدالوہاب، محمد ارسلان، عبدالقیوم، بلال اکرم، محمد شاہزیب خان، سکندر علی ذاکر، تیمور جاوید خان، اویس ارشد اور عبدالواجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور مایہ ناز بلے باز انجری کا شکار، چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت مشکوک

پاکستان ہاکی ٹیم کے سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عبداللہ شیخ،بلال خان، عامر سہیل، محمد امجد علی، سعد ظہیر، خضر اختر اور بابر سادات شامل ہیں، ُپاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اولمپیئن شہناز شیخ ہوں گے، کوچز پینل میں اولمپیئن ایاز محمود، اولمپیئن وسیم فیروز، اولمپین ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن دلاورحسین اور عمران بٹ انٹرنیشنل گول کیپر بھی کوچز میں شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو پاکستان سے ملائشیا پہنچے گی،  ٹیم 2 اور 3 مئی کو لائٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، 4 مئی کو پاکستان اپنا پہلا میچ میربان ٹیم ملائشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے کھیلے گا، 5 مئی کو پاکستان کوریا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 6:15 بجے شام نبرد آزما ہوگا، ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 7 مئی کو جاپان کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 6:15 بجے شام کھیلے گی اور 8 مئی کو پاکستان کینیڈا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق 4:00 بجے شام کھیلے گا، پھر ایک روزہ آرام کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پول کا آخری میچ مقامی وقت کے مطابق 4:00 بجے شام کھیلے گی۔