ظلم کی انتہا۔بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بچے کو پھانسی دیدی

Apr 23, 2022 | 17:01:PM
 ظلم کی انتہا۔بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر بچے کو پھانسی دیدی
کیپشن: بچےکو پھانسی دینے والے ملزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مظفرگڑھ میں زمیندار نے بکریاں کھیت میں داخل ہونے پر حافظ قرآن  کم عمر بچے کو درخت سے لٹکا کر پھانسی دیدی۔

 پولیس نے  سوشل میڈیا پر ٹویٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے  کہ ملزموں نے کھیت میں بکریاں چرانے والے حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کر دیا تھا۔ لوگوں نے آکر لاش اتاری ،جس پرمظفرگڑہ پولیس  نے مقدمہ درج کر کے بچے کو قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو گرفتار  کرلیا ہے۔

مظفرگڑھ پولیس نے کھیت میں بکریاں چرانے پر حافظ قرآن بچے کو پھانسی دے کر قتل کرنے والے زمیندار اور اس کے ساتھی کو مقدمہ درج کر کے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے۔@rpodgkhan @OfficialDPRPP pic.twitter.com/f5ixHxHqGQ

 واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک کمسن بچے کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں۔ تصاویر شیئر کرنے والوں کا دعوی تھا کہ علی پور، قادرہ نالہ کے نزدیک ایک زمیندار نے کمسن چرواہے کو اس لیے پھانسی دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا وزیراعظم شہبازشریف کواہم مشورہ