انٹرنیٹ سے سیکھ کر نوجوان راکٹ بنانے اور اسے 400 میٹر بلندی تک بھیجنے میں کامیاب

Sep 22, 2025 | 20:49:PM
انٹرنیٹ سے سیکھ کر نوجوان راکٹ بنانے اور اسے 400 میٹر بلندی تک بھیجنے میں کامیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین میں ایک نوجوان نے انٹرنیٹ کی مدد سے راکٹ بناکر اسے اڑانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 وسطی چینی صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ زینگ شیجی ایک گاؤں کا رہائشی ہے،14 سال کی عمر میں اسے راکٹ بنانے کا شوق اس وقت ہوا جب اس نے ایک راکٹ لانچ کی براہ راست نشریات کو اپنے والد کے ساتھ دیکھا۔

حال ہی میں اس نوجوان نے اعلان کیا کہ اسے چین کی ایک معتبر Shenyang ائیرو اسپیس یونیورسٹی میں ائیرو اسپیس انجینئرنگ کے شعبے میں داخلہ ملا ہے،اس نوجوان کو پہلے راکٹ بنانے کے طریقہ کار کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔

تو اس نے چین میں کام کرنے والے ٹک ٹاک کے ورژن Douyin کا رخ کیا جہاں خود راکٹ بنانے کے بارے میں تعلیم دینے والی ویڈیوز موجود ہیں،زینگ کو سکول میں تعلیم دینے والے استاد لونگ یان جیاؤ کے مطابق انٹرنیٹ نے زینگ کے شوق کو پروان چڑھانے میں بہت زیادہ مدد فراہم کی، خاص طور پر جب گاؤں کے سکول کے وسائل محدود تھے،اردگرد دستیاب ہر ٹول کو استعمال کرکے زینگ نے اپنی صلاحیت کو بہتر بنایا۔

اس نے اپنی بہن کے پرانے لیپ ٹاپ کو ری سائیکل کیا اور جانوروں کے فضلے سے نائٹریٹ لے کر اسے کچن میں چینی اور پانی کے ساتھ پکایا تاکہ راکٹ کا ایندھن تیار ہوسکےمگر پھر اسے احساس ہوا کہ یہ ایندھن خالص نہیں تو اس نے سکول میں سکھائے گئے سبق کے مطابق کھاد کو فلٹر کرکے خالص ایندھن تیار کیا،اسی طرح پی وی سی ٹیوب اور سیمنٹ وغیرہ کو راکٹ انجن کی تعمیر کے لیے استعمال کیا۔

شروع میں تو اس کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور پھر اس نے خود 3 ڈی ماڈلنگ اور ڈیزائن سافٹ وئیر کو استعمال کرنا سیکھ کر ایک پرانا 3 ڈی پرنٹر خرید لیا،جون 2023 میں اس نے پہلے راکٹ لانچ کا تجربہ کیا جس کے لیے زینگ نے والد اور  سکول کے دوستوں کو مدعو کیا،اس موقع پر بارش کی وجہ سے راکٹ کا تجربہ ناکام ہوا مگر اگلے دن اس نے کامیابی سے راکٹ کو لانچ کیا۔

100 سے زائد کوششوں کے بعد زینگ نے 4 اقسام کے انجن، متعدد سنگل  سٹیج راکٹ اور ایک 2  سٹیج راکٹ کو تیار کیا،2  سٹیج راکٹ سطح زمین سے 400 میٹر بلندی پر جانے میں کامیاب رہا،زینگ کے سکول نے بھی اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ساڑھے 3 ہزار یوآن کا سرمایہ فراہم کیا جبکہ تجربات کے لیے ایک جگہ بھی دی۔

زینگ کے خاندان نے بھی اس کے شوق میں مکمل معاونت فراہم کی ،اب یونیورسٹی میں داخلے کے بعد زینگ نے اپنا بنیادی مقصد بتایا ہے اور وہ ہے ایک حقیقی راکٹ کو ڈیزائن کرنا۔

یہ بھی پڑھیں :  افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد اضافہ