ٹیسٹ رینکنگ؛جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا کی چھٹی، نعمان علی دوسری پوزیشن پر براجماں

Oct 22, 2025 | 17:44:PM
ٹیسٹ رینکنگ؛جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا کی چھٹی، نعمان علی دوسری پوزیشن پر براجماں
کیپشن: نعمان علی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی نزدیک پہنچ گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کے باعث نعمان علی نے کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کرلی۔

نعمان علی نے چار درجے ترقی سے جنوبی افریقا کے کگیسو رباڈا کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ رباڈا پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

نعمان علی کا پہلی پوزیشن پر موجود بھارت کے ایشون سے فاصلہ انتہائی کم رہ گیا ہے۔

شاہین آفریدی تین درجے ترقی سے انیسویں نمبر پر آگئے جبکہ ساجد خان کی اکیسویں اور محمد عباس ستائیسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں جو روٹ، ہیری بروک، کین ولیمسن، سٹیو اسمتھ اور یشسوی جیسوال بدستور بالترتیب پہلی سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

سعود شکیل ایک درجے تنزلی سے تیرہویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ محمد رضوان چار درجے ترقی سے سولہویں نمبر پر آگئے۔

بابر اعظم دو درجے ترقی سے بائیسویں اور سلمان آغا آٹھ درجے ترقی سے تیسویں نمبر پر آگئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پنڈی ٹیسٹ:11ویں جنوبی افریقی بیٹر نے 119 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی