مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی کل منائی جائے گی

Oct 22, 2023 | 18:41:PM
مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی کل پورے ملک میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
کیپشن: جناب ذوالفقار علی بھٹو سے ان کی پہلی بیگم محترمہ امیر بیگم کی زندگی ہی میں 8 دسمبر 1951ءکو مِس نصرت اصفہانی کی شادی ہوئی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 12 ویں برسی کل ملک بھر میں منائی جائے گی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی ڈویژنل، ڈسٹرکٹ، تحصیل، سٹی اور ذیلی تنظیموں کے زیر اہتمام خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ملک بھی میں تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی پی پی قیادت کا فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ

بیگم نصرت بھٹو کی ملک و قوم، پارٹی اور جمہوریت کیلئے قربانیوں کے حوالے سے تقاریب اور سیمینارز ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام بھی ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔