محسن نقوی ٹریفک حادثے میں زخمی وزیراعلیٰ دفتر کے ملازمین کی عیادت کو پہنچ گئے

Oct 22, 2023 | 18:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں زیر علاج وزیراعلیٰ آفس کے ڈرائیور اور فوٹوگرافر کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ نے فوٹو گرافر عثمان زبیری اور ڈرائیور آفتاب گل کی خیریت دریافت کی اور دونوں کے محفوظ رہنے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوٹو گرافر عثمان زبیری اورڈرائیور آفتاب گل کے بہترین علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز کو ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیے: 25دسمبر کو گوجرانوالہ سے لاہور تک کا فاصلہ 45 منٹ سے کم رہ جائے گا

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ آفس کے فوٹوگرافر عثمان اورڈرائیور آفتاب گل تین روز قبل ملتان سے لاہور آتے ہوئے پیرمحل کے قریب ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال اور پروفیسرز بھی وزیراعلیٰ کیساتھ موجود تھے۔