عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے

Oct 22, 2023 | 10:50:AM
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے
کیپشن: عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو، بچے جذباتی ہوگئے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بچے جذباتی ہوگئے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کا بڑا اعزاز

جیل ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30منٹ تک جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے اپنے والد سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔