گوگل کو 16 ملین ڈالر کا جرمانہ کیوں ہوا ؟ جانئے

Oct 22, 2022 | 13:08:PM
گوگل کو 16 ملین ڈالر کا جرمانہ کیوں ہوا ؟ جانئے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت میں مارکیٹ پر غلبے کیلئے ناجائز ہتھکنڈوں کے استعمال کے الزام میں گوگل پر 161 ملین ڈالر (13 ارب بھارتی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کے مطابق گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی، گوگل اپنی ایپس کے غلبہ کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ فون بنانے والوں کے ساتھ ”یکطرفہ معاہدے“ کر رہا ہے۔کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ گوگل اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے متعدد اسمارٹ فونز، ویب سرچز، براؤزنگ اور ویڈیو ہوسٹنگ سروسز کے لائسنس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

اس نے گوگل کو حکم دیا ہے کہ وہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کو بند کرے اور باز آجائے۔واضح رہے کہ گوگل نے ابھی تک بھارت میں کیے گئے جرمانے یا الزامات کا جواب نہیں دیا۔