ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو بڑا ہدف دے دیا

Oct 22, 2022 | 12:02:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو بڑا ہدف دے دیا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: کرکٹ آسٹریلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ،سڈنی میں ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر کین ولیمسن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ورلڈ کپ میں ہم تازہ دم ہوکر آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپر 12 مرحلہ، بڑی ٹیموں میں گھمسان کا رن آج سے پڑے گا

کین ولیمسن نے کہا کہ موسم خراب تھا، میچ کا ہونا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا، جو آسٹریلیا نے جیتا تھا۔