بے احتیاطی :موم بتی نے مندر جلا کر راکھ کر دیا

Nov 22, 2025 | 15:26:PM
بے احتیاطی :موم بتی نے مندر جلا کر راکھ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چین کے ایک مشہور پہاڑی مندر میں سیاح کے غیر ذمہ دارانہ موم بتیوں کے استعمال نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں مندر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ 12 نومبر 2025 کو چین کے جیانگ سو صوبے میں واقع ونچانگ پویلین میں پیش آیا، جب سیاح نے موم بتیوں اور دھونی کے صحیح طریقے سے استعمال نہ کر کے آگ بھڑکائی۔

اس واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ ویڈیو میں مندر سے بلند ہوتے ہوئے شعلے اور کالا دھواں نظر آ رہے تھے، جس نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی۔

ویڈیوز اور تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ تین منزلہ پویلین تیزی سے آگ کی لپیٹ میں آ گیا اور اس کی چھت کے کچھ حصے بھی گر گئے۔

پویلین جو 2009 میں تعمیر کیا گیا تھا، جدید دور کی تعمیرات پر مبنی تھا، مگر اس کا ڈیزائن اس علاقے کی روایتی معماریت کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا تھا۔

 یہ مندر یونگ چینگ مندر کے زیر انتظام ہے، جس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ سیاح کے غیر ذمہ دارانہ طریقے سے موم بتیوں اور دھونی کے استعمال کی وجہ سے لگی۔

حکام نے اس عمل کو ”غیر ذمہ دارانہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نہ صرف ثقافتی ورثے کو بلکہ آس پاس کے جنگلاتی علاقے کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

 خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور آگ صرف پویلین تک محدود رہی۔

مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے مزید حفاظتی تدابیر متعارف کرائی جائیں گی۔