”بلیو ویریفائیڈ“ کے دوبارہ لانچ کو روک رہے ہیں, ایلون مسک

Nov 22, 2022 | 12:58:PM
”بلیو ویریفائیڈ“ کے دوبارہ لانچ کو روک رہے ہیں, ایلون مسک
کیپشن: ایلون مسک
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹویٹر کے نئے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ جب تک نقالی کو روکنے کیلئے زیادہ پُراعتماد طریقہ وضع نہ ہو وہ ”بلیو ویریفائیڈ“ کے دوبارہ لانچ کو روک رہے ہیں، ساتھ ہی ”بلیو ٹک“ کا رنگ بدلنے کا اشارہ  بھی دے دیا۔ 

ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکیوٹیو (سی ای او) ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  ”بلیو ویریفائیڈ“ کے دوبارہ لانچ کو روک رہے ہیں جب تک  نقالی کو روکنے کیلئے کوئی پُراعتماد طریقہ وضع نہ ہو جائے اور ساتھ ہی بلیو ٹک کا رنگ بدلنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ تنظیموں اور افراد کے لیے مختلف رنگوں کے چیک ٹکس  استعمال کئے جاسکتے ہیں۔