بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات؛فیصل آباد کی روہما شاہد کی پہلی پوزیشن، 84فیصد سٹوڈنٹ پاس

May 22, 2026 | 21:29:PM
   بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات؛فیصل آباد کی روہما شاہد کی پہلی پوزیشن، 84فیصد سٹوڈنٹ پاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ امتحانات میں 84 فیصد سے زائد سٹوڈنٹ کامیاب  ہوئے ہیں۔ 

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فائنل پروفیشنل بی ڈی ایس سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج عملی امتحانات کے اختتام کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر جاری کیے گئے۔
 امتحانات مارچ سے مئی 2026 کے دوران منعقد ہوئے جن میں پنجاب کے 17 الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
امتحان میں مجموعی طور پر 756 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 638 کامیاب قرار پائے۔  
 کامیابی کا مجموعی تناسب 84.95 فیصد رہا۔

انفرادی پوزیشنز میں یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی طالبہ روہما شاہد نے 703  پہلی پوزیشن  حاصل کی۔
 ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری  کے طالبعلم محمد ولید نعیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 
تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر ڈی مونٹمورنسی کالج آف ڈینٹسٹری کی طالبہ میراب عمران اور یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی طالبہ بشریٰ شاہد نے حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: جان کا خطرہ:جیکب آباد کے نو بیاہتا جوڑے کا فوری تحفظ کا مطالبہ