جان کا خطرہ:جیکب آباد کے نو بیاہتا جوڑے کا فوری تحفظ کا مطالبہ

May 22, 2026 | 20:38:PM
جان کا خطرہ:جیکب آباد کے نو بیاہتا جوڑے کا فوری تحفظ کا مطالبہ
کیپشن: جیکب آباد میں نوبیاہتا جوڑے کو دھمکیاں
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صدام چانڈیو )پاکستان میں پسند کی شادی ایک معاشرتی جرم کی شکل اختیار کر تی جا رہی ہے،کبھی جوڑوں کو سرعام سنگسار کیا جاتا ہے تو کبھی ان کو غیرت کا لیبل لگا کر موقع پر قتل کر دیا جاتا ہے ، ایسی ہی داستان جیکب آباد میں رقم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جہاں کے رہائشی نوبیاہتا جوڑے نے سیکیورٹی حکام سے فوری تحفظ کی اپیل کر دی ہے۔

جیکب آباد کے علاقے میرپور برڑو میں پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی جان کو خطرہ قرار دیتے ہوئے فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

نوبیاہتا جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ اپنی مرضی اور شرعی و قانونی طریقے سے شادی کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے بااثر سردار انہیں دبانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے پیچھے پورے گاؤں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔

جوڑے کے مطابق اس واقعے میں غریب اور بے گناہ لوگوں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی گئی، جس سے متعدد خاندان متاثر ہوئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی وجہ سے پورے گاؤں کو سزا دی جا رہی ہے۔

ویڈیو بیان میں نوبیاہتا جوڑے نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں قتل کیا جا سکتا ہے، اسی لیے انہوں نے اعلیٰ حکام سے جان و مال کے تحفظ، انصاف کی فراہمی اور فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا عیدالاضحی پر 4 چھٹیوں کا اعلان