وزیرِ اعلیٰ مریم کےعید الضحٰی پر صفائی، سکیورٹی اور سہولت کو فول پروف بنانے کیلئےاہم احکامات

May 22, 2026 | 19:13:PM
وزیرِ اعلیٰ مریم کےعید الضحٰی پر صفائی، سکیورٹی اور سہولت کو فول پروف بنانے کیلئےاہم احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  چیف منسٹر مریم نواز شریف نے اپنی حکومت کو عید الاضحیٰ کے دنوں میں صفائی کا معیار برقرار رکھنے کے لئے خاص ہدایات جاری کر دیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران سی ایم مریم کی حکومت نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں گلیوں، سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مثالی انتظامات کئے تھے، اس سال انتظامات گزشتہ سال سے بھی کچھ بہتر کرنے کی سعی کی جا رہی ہے۔ سی ایم نے تمام اہلکاروں اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ خود بھی فیلڈ میں رہیں۔

 چیف منسٹر  مریم نواز شریف نے عید انتظامات، سیکیورٹی اور صفائی کے لئے آج لاہور میں طویل انتظامی اجلاس  کیا۔ انہوں نے خود  تمام انتظامی اداروں کے اہلکاروں کے لئے گائیڈ لائنز جاری کیں۔

چیف منسٹر مریم نواز شریف نے آج کے اہم انتظامی اجلاس میں سب کو ایک ہی حکم دیا کہ عید الضحٰی پر انتظامات بے مثال ہوں، کوتائی قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں اور پولیس کے ضلعی سربراہوں کو بھی ذمہ داریاں تفویض کیں۔

الائش گلی، سڑک، نالے میں پھینکنے پر بھاری جرمانہ

چیف منسٹر کی ہدایت کے مطابق جانوروں کی باقیات او رآلائشیں اکٹھی کر کے لے جانے کے لئے متعلقہ سرکاری اداروں کے ہزاروں اہلکار تن دہی کے ساتھ مسلسل کام کریں گے۔ اس دوران کسی لاپراہ نے قربانی کے جانوروں کی الائشیں اور باقیات کسی  گلی،سڑک پر، ڈرین نالوں اور نہروں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اس ضمن میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

 چیف منسٹر نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت صرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں میں محدود رکھنے کے لئے سختی کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے غیر مجاز علاقوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت  کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے  کی ہدایت کی۔

چیف منسٹر نے کیٹل مارکیٹ اور بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ویجیلنس آپریشن  مسلسل کرنے،  کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری، جیب تراشی، راہزنی اور سرقہ  کے جرائم کو ہر صورت میں روکنے کےلئے  پولیس کو سخت ترین سکیورٹی کا انتظام کرنے  کا حکم دیا۔

قربانی کے جانور  کی کھال کون کیسے جمع کریں گے

مریم نواز شریف نے  تمام ممنوعہ جماعتوں اور گروہوں کے افراد پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر عائد پابندی پر مکمل عمل درآمد کروانے کا بھی حکم دیا۔

مساجد اور ا جتماعات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر مجاز  استعمال پر پابندی کی مکمل پابندی کروائی جائے گی۔

قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کسی بھی جماعت کو کیمپ پر لاؤڈ سپیکر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

شہروں کے حساس مقاما ت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن  کئے جاتے رہے ہیں۔

اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ممنوع رہے گی

پولیس فورس عید کی چھٹیوں کے دوران اور اس سے پہلے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے پر پابندی کو ہر صورت میں یقینی بنائے گی۔

ڈپٹی کمشنروں کی نگرانی میں عید گاہوں اور مساجد  کے قریبی علاقوں کو عرق گلاب سے معطر کرنے کا خاص انتظام کیا جائے گی۔

 ریلوے کالونیوں، کنٹورنمنٹ ایریا او رپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت کے ادارے مقامی انتظامی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کریں گے اور صفائی کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔

بہترین صفائی پر انعام ملے گا

وزیراعلی مریم نوازشریف  نے صفائی  کے اہتمام میں مصروف کارکنوں کو گزشتہ سال سے زیادہ انعامات دینے کا اہتمام کیا ہے۔صفائی میں پہلے نمبر پر آنے  والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

چیف منسٹر نے عید کی چھٹیوں کے دوران اور عید سے پہلے  پنجاب کے تمام بس سٹینڈز اور بسوں پر کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم  دیا۔ انہوں نے  مقرر کرایوں کی ہر صورت میں پابندی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسروں کو خود فیلڈ میں موجود رہنے اور انسپیکشن کرتے رہنے کی ہدایت کی۔

پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں

سی ایم نے پنجاب کے تمام واٹر اینڈ سینی ٹیشن اداروں  (واسا )  کو عید کے  ایام میں  پانی کی مسلسل سپلائی یقینی بنائے رکھنے کا ٹاسک دیا۔ 

وزیر اعلیٰ نے صوبہ کے تمام ائیر پورٹوں کے قریبی علاقوں میں پرندوں کی موجودگی کم سے کم رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے  تمام ایئرپورٹوں  کے قریب ڈمپنگ سائیٹس نہ بنانے اور ایسی کسی بھی سائیٹ پو مکمل  ڈھانپ کر رکھنے کا انتظام کرنے کی ہدایت  کی۔

عارضی جھولے لگانے پر پابندی ہو گی

چیف منسٹر ہی ہدایت پر حادثات سے بچنے کے لئے یہ خصوصی انتظام بھی کیا جائے گا کہ صوبہ بھر میں عارضی جھولوں پر پابندی رہے گی۔  صوبہ کے سرکاری پارکوں میں پہلے سے نصب جھولوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لئے پہلے انسپیکشن کی جائے گی۔ 

 سائیبر پٹرولنگ
سی ایم نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والا مواد ک پوسٹ کرنے کے سدباب کے لئے سائبر پٹرولنگ کا حکم بھی دیا۔ 

 اس اہم اجلاس میں تمام  ضلعوں کے ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے ضلعی سربراہ ویڈیو لنک کے ذریعہ شریک ہوئے۔ 

کوتاہی پر معافی نہیں ملے گی

مریم نوازشریف نے  ڈپٹی کمشنروں او ر پولیس ا فسران کو تمام انتظامات اور احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عید کے دوران یس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی ہو گی اس اس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ مومنہ، ایم پی اے ثاقب کا معاملہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے:وزیراعلیٰ پنجاب