اداکارہ مومنہ، ایم پی اے ثاقب کا معاملہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے:وزیراعلیٰ پنجاب

May 22, 2026 | 18:16:PM
اداکارہ مومنہ، ایم پی اے ثاقب کا معاملہ ذاتی نوعیت کا کیس ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق حالیہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک ذاتی نوعیت کا کیس ہے، جسے مکمل طور پر میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگر کوئی بھی شخص کسی خاتون کو ہراساں کرنے، دھمکانے یا اس کا استحصال کرنے میں ملوث پایا گیا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کو، خواہ اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت، عہدے یا حیثیت سے ہو، قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا، ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے، جبکہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ یا اثر و رسوخ کے ناجائز استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے خبردار کیا کہ اگر کسی خاتون کو اس کے ذاتی مواد کو عام کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بیان کو ایسے تمام عناصر کے لیے واضح اور سنجیدہ تنبیہ قرار دیا جو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان