برطانیہ میں پٹرول سٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی،سڑک عارضی طور پر بند کر دی گئی

May 22, 2026 | 12:41:PM
برطانیہ میں پٹرول سٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی،سڑک عارضی طور پر بند کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانیہ کے علاقے Gwynedd میں ایک پٹرول اسٹیشن کے احاطے میں کھڑے کیمپر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کر لی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ A487 روڈ پر واقع ایک  پٹرول  سٹیشن کے باہر پیش آیا، جہاں آگ نے کیمپر وین کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، عینی شاہدین کے مطابق شعلے اور سیاہ دھواں آسمان کی طرف بلند ہوتے رہے، جبکہ قریبی افراد خوف کے عالم میں یہ منظر دیکھتے رہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین ہوشیار!سبسڈی سکیم سے متعلق اہم خبر

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ پٹرول پمپ کے انتہائی قریب تک پہنچ گئی تھی، جس کے باعث علاقے میں شدید خطرے کی صورتحال پیدا ہو گئی، بعد ازاں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

فائر بریگیڈ کے مطابق دو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، تاہم  مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی اور صرف جلی ہوئی باقیات بچیں۔

حکام نے احتیاطی طور پر قریبی سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا، جو بعد میں دوبارہ کھول دی گئی، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔