افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے تقریب کاانعقاد
استادحامدعلی خان،شاہدہ مِنی،انوررفیع اوردیگرنامور گلوکاروں نے ترانے پیش کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) افواج پاکستان کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے الحمراء میں تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں نامور گلوکاروں نے ترانے پیش کرکے وطن کے محافظوں،شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان (سی جے ایف پی) اور قاضی آرٹ اینڈ کلچرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الحمراء کے تعاون سے "سلیوٹ ٹو پاک آرمی ،سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا" کے عنوان سے ہونےوالی تقریب میں فنکاروں کی بھرپور شرکت سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

الحمراء ہال نمبر2 میں منعقد ہونےوالی تقریب میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی،تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے انجام دیئے ۔
تقریب میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار،فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم،راشد محمود،حیدر سلطان راہی،شہزاد رفیق، صفدرملک،مسعودبٹ، جراررضوی،اچھی خان ،عمران احمد، ندیم چیمہ ،سہیل ملک،حامد رنگیلا،شاہد خان،شکیل چن،شیخ عابدرشید، جاوید وڑائچ اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،محمدنورالحسن،صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر پی یو جے نعیم حنیف،سینئر صحافی شہباز چوہدری،امیر شوکت اور دیگر نے شرکت کی۔

استاد حامد علی خان ،انور رفیع،میلوڈی کوئین شاہدہ منی،گلوکارہ صومیہ خان،ثمن شیخ ،نرمل شاہ،مون پرویز،عمران شوکت علی،احمد نواز ،شارقہ راج اور ناصر بیراج نے پاک افواج کو ملی نغمے گا کر خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام میں وطن عزیز کے لئے جانوں کانذرانہ دینے والے شہداء کے لئے حافظ اشفاق نے دعاکروائی،فلم پروڈیوسر اسلم حسن اور ڈائریکٹر ندیم چیمہ کے بنائے ملی نغمہ کو پسند کیا گیاجس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریر کے کچھ حصے بھی پیش کیے گئے۔

صدر لاہور پریس کلب ارشدانصاری ، چیئرمین پی ایف پی اے شہزادرفیق، فلم اسٹار غلام محی الدین ،سینئر خالد عباس ڈار ،پروڈیوسر صفدر ملک،ہدایتکار مسعود بٹ،اچھی خان اور فلم اسٹار ریشم نے فن کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔
ڈاکٹراجمل ملک کا ڈائریکٹ کیے ہوئے ڈرامے "نورجہاں" کایک حصہ پیش کیاگیا۔جس میں آفرین پری نے نورجہاں کا کردار اداکیا،سینئر اداکار خالدعباس ڈار، صفدر ملک اور راشد محمود نے ڈاکٹر اجمل ملک اورآفرین پری کوایوارڈز دئیے۔خالدعباس ڈار نے کہاکہ آج کی اس تقریب کے انعقاد پر سی جے ایف پی کو مبارک باددیتاہوں۔

فلم اسٹار ریشم نے کہاکہ جب نورخان بیس پرحملہ ہواتو پوری قوم کاجذبہ دیدنی تھا،میں نے ایسی بہادرقوم نہیں دیکھی،میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادرفیق،ہدایتکار مسعود بٹ اور فلم اسٹار ریشم نے گلوکارانوررفیع حامدعلی خان،احمد نواز،محمد قربان پرنس ،ریاض خان ماجدنواز،ثمن شیخ، نرمل شاہ کوایوارڈ دئیے۔فلم پروڈیوسر صفدر ملک ،خالد عباس ڈار، اچھی خان،نورالحسن اور حیدر سلطان راہی نے فلم اسٹار ریشم کوایوارڈ دیا۔ فلم اسٹار حیدر سلطان ،ٹائیگر شاہ،خاور قاضی اور سی جے ایف پی کے صدر طاہر بخاری کو بھی ایوارڈ دئیے گئے۔