پلاسٹک سرجری کی افواہیں:علیزے شاہ  کا بیان آگیا

May 22, 2025 | 11:13:AM
پلاسٹک سرجری کی افواہیں:علیزے شاہ  کا بیان آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کروانے کی افواہوں کی تردید کر دی.

علیزے شاہ کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں اور وہ اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں،ان کے مشہور ڈراموں میں عشق تمنا، احدِ وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور تقدیر شامل ہیں۔

علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں،انہوں نے حال ہی میں ڈرامہ "عشق بے پرواہ" میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کوجنم دیاتھا۔

معروف اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیس فیصد قدرتی ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔

صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:زارا نورکا والدہ اسما عباس کے ساتھ کلاسیکل رقص،ویڈیو وائرل

علیزے نے کہا: "خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس میرا وزن کم ہوا ہے،جب میں نے ڈرامہ "احدِ وفا" کیا تھا تو میری عمر صرف 17 سال تھی، اب میں 23 سال کی ہوں، کوئی بھی شخص چھ سال بعد ویسا نہیں رہتا۔"