زارا نورکا والدہ اسما عباس کے ساتھ کلاسیکل رقص،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
زارانورعباس اوراسماء عباس باصلاحیت اداکارائیں ہیں جنہوں نے نہ صرف خود کو اداکاری میں منوایاہے بلکہ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔
حال ہی میں دونوں ماں بیٹی نے لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ اسماء عباس کے نام ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا کہ امی، آپ سب سے مضبوط ترین خاتون ہیں، آپ نے مجھے سکھایا کہ دکھ کو خاموشی سے کیسے سہا جاتا ہے،کسی ستائش کے بغیر قربانی کیسے دی جاتی ہے اور کیسے دنیا کی پرواہ کیے بغیر باوقار انداز میں جیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
اداکارہ زارا نورعباس نے مزید لکھا کہ لیکن شاید آپ کو اتنی قربانیاں نہیں دینی چاہیئں تھیں، شاید آپ کے خواب بھی اہم تھے۔ آج، میں وہ خواب آپ کے ساتھ جینا چاہتی ہوں۔ آپ کے لیے اور آپ کے ساتھ ۔