آڈیو لیکس کمیشن اس لئے بنایا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ،خواجہ آصف

May 22, 2023 | 19:05:PM
آڈیو لیکس کمیشن اس لئے بنایا دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ،خواجہ آصف
کیپشن: خواجہ آصف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ آڈیو لیکس سے متعلق ایک کمیشن بنایا گیا ہے ،کمیشن اس لئے بنایا کہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے ،جن لوگوں کا نام ان کا کردار واضح ہو،کرداروں کی شناخت کے بعد عوام کو بھی ان کا پتہ چل جائے گا ۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ خواجہ آصف نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اس کو چیلنج کردیا ہے ان کو تین ججوں پر اعتراض ہے ،وہ کہتے ہیں یہ چیف جسٹس کا کام ہے ،ہم نے نیک کام کا آغاز کردیا ہے،ان کاکہناتھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے جو جنگ لڑی وہ ان کے کردار کا پتہ دیتی ہے ،اگر جسٹس منیب اختر، مظاہر نقوی اور اعجاز الاحسن ہوتے تو ان کو اعتراض نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کا پہلا روز، ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
ان کاکہناتھا کہ ان لوگوں نے صرف فوجی تنصیبات پر حملے کئے،یہ پہلی دفعہ ہے کہ میانوالی ایئربیس پر بظاہر پاکستانیوں نے حملہ کیا ،جو کہتا تھا اللہ کو جان دینی ہے وہ لوگوں کو جی ایچ کیو پر حملے کا کہتا رہا ۔وزیر دفاع نے کہا کہ رانا ثنااللہ یہاں پر ہے لیکن اس شخص کو غیرت نہیں آئی ،کور کمانڈر ہاو¿س کو کیوں چنا گیا ،ان کاکہناتھا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد نہیں رکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں،کرنل شیر خان کا مجسمہ اکھاڑتے ہوئے کسی کو ان کی قربانی یاد نہیں آئی ،انہوں نے ایٹمی قوت کی نشانی کو بھی آگ لگا دی ۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ان کے چہروں کی شناخت کریں یہ کہاں سے آئے ،یہ شخص کہتا ہے کہ مجھے پتہ نہیں باہر کیا ہورہا تھا ،اس کے پاس ٹیلی فون کی سہولت تھی وہ اس کو یاد تھا ،لوگ اس کے کہنے قومی شناخت کو مسخ کررہے تھے ،عدالت کے اندر ٹیلی فون استعمال کرتا رہا ،آٹھ نو مذمت کرنے کا انتظار کرتا رہا ،ساتھ والی بلڈنگ میں رہنے والوں نے بھی اتنے دنوں بعد مذمت کی ۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے میں بھی وہ ملوث تھا ،قید کے اندر سے ویڈیو پیغام دیا اور دھمکی دی کہ اگر رہا نہ کیا گیا تو دوبارہ تیار ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج ,توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کیلئے اہم فیصلہ