ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج

May 22, 2023 | 14:54:PM
 ملک بھر میں آرٹیکل 245کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کو نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف ایڈیشنل سیکرٹری تحریک انصاف عمر ایوب نے درخواست دائر  کردی ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اسکے تحت ہونے والا کریک ڈائون کالعدم قرار دے،آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج کیساتھ لڑانے کیلئے کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے،آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے،تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔