عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

May 22, 2023 | 12:17:PM
عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رومیل الیاس) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دیے گئے ہیں۔

کینال روڈ سے عمران خان کی رہائش کو جانے والی سروس روڈ پر لوہے کی چادریں لگا کر حفاظتی دیوار کھڑی کر دی گئی ہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر تعینات ہیں جبکہ رہائش گاہ جانے والے راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے گھر کو جانیوالے تمام راستے کھول دئیے گئے

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک کے گرد و نواح سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے دائر درخواست وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کردی گئی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایڈووکیٹ عبداللہ ملک کی درخواست پر سماعت کیلئے کیس بار بار کال کیا گیا لیکن درخواست گزار یا وکیل پیش نہیں ہوئے جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ درخواست گزار نے زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔