عمران خان کے گھر کو جانیوالے تمام راستے کھول دئیے گئے

May 21, 2023 | 09:54:AM
عمران خان کے گھر کو جانیوالے تمام راستے کھول دئیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک کے راستے کھول دیے گئے۔

پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹادیے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگادیے گئے۔زمان پارک کے اطراف میں تعینات کی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی واپس بلا لی گئی۔

ضرور پڑھیں :ٹانک، فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگردہلاک، 2 جوان وطن پر قربان پر ہو گئے
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کیلئے نو گو ایریا بن چکا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا تھا۔