ٹانک، فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگردہلاک، 2 جوان وطن پر قربان پر ہو گئے

May 20, 2023 | 23:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹانک کے مضافاتی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے نائیک محمد عتیق، نائیک رجب علی شہیدہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراورگولیاں برآمدہوئی،ہلاک دہشتگردبھتہ خوری،فورسزاورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ہے،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جوانوں کی ایسی قربانیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارش کی طرح آسمان سے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار