بھارت میں بارش کی طرح آسمان سے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار

May 20, 2023 | 21:09:PM
بھارت میں بارش کی طرح آسمان سے کیڑوں کی برسات ، لوگ خوف و ہراس کا شکار
کیپشن: کیڑوں کی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک خوفناک اور حیران کن منظردیکھنے میں آیا ہے جہاں ہزاروں سفید کیڑے آسمان سے بارش کی طرح گرتے دکھائی دیئے جس سے سڑک پر کیڑوں کی موٹی تہہ لگ گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ریاست بہار میں بارش کی طرح آسمان سے سفید کیڑوں کی بارش شروع کی شکل میں سامنے آیا، یہ منظر لوگ یہ منظر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ رہے ہیں، لاکھوں ویوز حاصل کرنےوالی اس ویڈیو میں نامعلوم کیڑے سڑک کو بھرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ مقامی لوگ یہ سب کچھ دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا کیڑے گرنے کی وجہ کیا تھی یا وہ واقعی کیڑے تھے۔
نباتات کے ماہرین نے انکشاف کیا کہ بہار میں پیش آنے والا واقعہ "چنار" کے درخت کی ایک قسم کے "پتے" ہوسکتے ہیں، یہ کیڑوں کی طرح ہوتے ہیں، اس لیے ہوسکتا ہے کہ لوگوں کو لگا ہو کہ یہ کیڑے ہیں۔

https://videos.dailymail.co.uk/video/mol/2023/05/18/4043439172087924129/640x360_MP4_4043439172087924129.mp4

یہ بھی پڑھیں: بیسٹ آف لک خان صاحب!سابق مشیر نے بھی عمران کے قافلے سے راہیں جدا کرلیں