معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

May 22, 2023 | 11:49:AM
معروف بھارتی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگالی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ہفتے کے روز شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کے ہمراہ اپنے باپ کے گھر واپس جارہی تھیں کہ دوران سفر بائیک کو حادثہ پیش آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیک کے آگے ایک سائیکل آ گئی جس کے باعث بائیک رائیڈر نے اچانک بریک لگائی جس کی وجہ سے پیچھے بیٹھی اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک پر گر گئیں اور ان کے پیچھے آنے والے ٹرک کی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: شدت پسندوں نے لڑکیوں کے دو سکول تباہ کردیے

حادثے کے بعد مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، اداکارہ کی موت کا سن کر ساتھی اداکاروں سمیت بنگالی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات کی جانب سے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 29 سالہ اداکارہ کئی بنگالی ٹی وی شوز میں زیادہ تر چھوٹے کردار ادا کرتی رہی ہیں۔