سیہون: خاتون ٹیچر نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی

May 22, 2023 | 09:04:AM
سیہون: خاتون ٹیچر نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی
کیپشن: فوٹو (سوشل میڈیا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالکریم) پولیس انکوائری میں استانی نورین فاطمہ کے قتل کی تصدیق ہوگئی۔

نوجوان لڑکی نورین کا چچا جمن مہر ہی قاتل نکلا ہے، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو آج سیہون کی عدالت میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد میں پیسے دینے سے انکار پر بھائی نے بہن کو مار ڈالا 

واضح رہے کہ نورین فاطمہ مہر کو 6 روز قبل گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

نورین فاطمہ کے ورثاء نے واقعے کو خودکشی قرار دیا تھا، نورین فاطمہ کے شوہر کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔