دبئی: ولی عہد کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش،تصویر شیئر کر دی

May 22, 2021 | 14:57:PM
 شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کیپشن: شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے۔شیخ حمدان نے پہلے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ننھے مہمانوں کی آمد کی خبر نیلے اور گلابی پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔

بعد ازاں شیخ حمدان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومولود کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک دلکش تصویر بھی جاری کی۔بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم  نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے دی۔

خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی تھی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا۔
 
یہ بھی پڑھیں:    پشاور ۔۔ خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش۔۔