حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی گئی۔
حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پرزیادہ بوجھ ہونے کو تسلیم کیا لیکن فوری ریلیف دینے سے معذرت کی،گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے تنخواہ د ار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوشخبری،چین نے پہلی مرتبہ اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغازکر دیا