ون ڈے ورلڈ کپ: بھارت قومی ٹیم کو ویزے دینے پر آمادہ

Mar 22, 2023 | 12:22:PM
ون ڈے ورلڈ کپ: بھارت قومی ٹیم کو ویزے دینے پر آمادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستانی کرکٹرز کو ویزے دینے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

آئی سی سی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان ایک برس قبل کردیا جاتا ہے لیکن اس بار بھارتی بورڈ کو اپنی حکومت سے ضروری کلیئرنس درکار ہے، اس میں 2 مسئلے حل طلب ہیں، آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں ٹیکس استثنیٰ کا معاملہ ابھی طے ہونا ہے، اس کے ساتھ پاکستانی ٹیم کے بھارتی ویزوں پر بھی پیش رفت ہونا تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ون ڈے ورلڈکپ، پاکستانی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

گرین شرٹس 2013ء کے بعد سے کسی آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جاسکے، گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے سہ ماہی اجلاس میں بھارتی بورڈ نے ورلڈ گورننگ باڈی کو پاکستانی دستے کے ویزوں کو اپنی حکومت سے کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔