بن بلائے مہندی میں انٹری ۔سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامرپر برہم

Mar 22, 2022 | 11:15:AM
شادی کی تقریب ، ہانیہ ، علی
کیپشن: شادی کی تقریب میں ہانیہ اور علی ڈانس کرتےہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار علی رحمان بن بلائے مہندی کی تقریب میں پہنچ گئے ،شادی کی تقریب شریک لوگوں کو ڈانس سے محظوظ کیا،دونوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پرایک مہندی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے ،انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے بتایا کہ ہم اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بنا بتائے کسی کی مہندی میں چلے گئے جہاں بہت عزت اور مداحوں کا پیار ملا۔ہانیہ عامر کی ویڈیو پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے شدید تنقید کی ۔

ایک صارف نے لکھا کہ میں کسی سیلبرٹی کے اپنی شادی میں آنے پر خوش نہیںہوں گا تاکہ وہ میری ساری توجہ حاصل کرلیں ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بھائی مووی ہٹ نہیں ہوگی بس کردو،ایک اور صارف نے لکھا کہ اس سے سستی پروموشن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی ،ایک اور صارف نے لکھا بچپن میں سنا تھابیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ اب دیکھ کر یقین ہوگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کا محل۔ قیمت جان کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے