25 مارچ کو تعطیل کااعلان کر دیا گیا

Mar 22, 2021 | 22:51:PM
25 مارچ کو تعطیل کااعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جڑواں شہروں میں یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں 25 مارچ کو عام تعطیل کااعلان کردیا،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہاگیاہے کہ پریڈ کے باعث25 مارچ کو اسلام آباداورراولپنڈی میں عام تعطیل ہوگی ۔
یادرہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق خراب موسم کی پیشگوئی کے باعث یوم پاکستان کی تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کے روز ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب کو دو روز کیلئے ملتوی کیا گیا ہے، جو اب 25 مارچ کے روز منعقد کی جائے گی۔
خیال رہے کہ یہ دن تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی مناسبت سے منایا جاتا ہے جس نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مادر وطن کے مقصد کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے لائحہ عمل فراہم کیا۔
کورونا وائرس وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر اس دن کی مناسبت سے منعقدہ تمام تقریبات میں قواعد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔
اس دن کی مرکزی تقریب پریڈ ایونیو اسلام آباد میں شاندار فوجی پریڈ ہو گی جہاں مسلح افواج مارچ پاس کریں گی اور جنگی طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔