سائوتھ افریقہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں،فخر زمان

Mar 22, 2021 | 19:23:PM
 سائوتھ افریقہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں،فخر زمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قو می ٹیم کے اوپنرفخرزمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں جس طرح کا اعتماد ملا ہے کوشش ہوگی دورہ سائوتھ افریقہ میں پرفارمنس برقرار رکھوں۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وارم اپ میچ کے بعدفخر زمان نے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ پریکٹس میچ میں دونوں ٹیموں کی بائولنگ بہت اچھی تھی۔ میچ کا تجربہ بہت اچھا تھا ، دونوں سائیڈ کی جانب سے اچھی بیٹنگ ہوئی۔ کافی عرصے بعد ون ڈے میچ کھیلا ہوں۔ کوشش تھی لمبی اننگ کھیلوں۔ سائوتھ افریقہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں۔کوشش کروں گا اپنی پرفارمنس سے پاکستان ٹیم کو کامیابی دلوائوں۔